• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے بچاؤ ،3 ممالک میں جدید ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال


چین، تائیوان اور جنوبی کوریا نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیےجدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔

جنوبی کوریا، تائیوان اور چین آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) اسمارٹ فونز اور بروقت ڈیٹا جمع کرپانے کی مدد سے کورونا وائرس کو قابو کرنے میں کافی حد کامیاب ہوگئے ہیں۔

جنوبی کوریا کی حکومت ”بِگ ڈیٹا“ کا استعمال کرتے ہوئے مریضوں کی تعداد ان کے رہائشی علاقوں، ان کی جنس، عمر اور ہلاکتوں کی تعداد اور تمام طرح کی تفصیلات جمع کرکے انہیں خفیہ رکھ رہی ہے اور متاثرین کو ایک منفرد شناختی نمبر فراہم کر رہی ہے۔

ان شناختی کارڈوں کی مدد سے یہ پتہ چلتا رہتا ہے کہ مریض کب کہاں اور کیسے دیگر لوگوں سے ملا۔

جنوبی کوریا میں حکومت کی جانب سے مہیا کرائی جانے والی اطلاعات پر مبنی ایک ویب سائٹ ہے جو لوگوں کو کورونا متاثرین کے سفر کی تفصیلات بتاتی ہے اور یوں لوگ اس علاقے میں جانے سے پرہیز کرتے ہیں جہاں وائرس کی موجودگی کا خدشہ ہو۔