• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں لاک ڈاؤن کا آٹھواں روز، پولیس اور رینجرز کے مختلف مقامات پر ناکے

کراچی میں لاک ڈاؤن کا آٹھواں روز، پولیس اور رینجرز کے مختلف مقامات پر ناکے


کراچی میں لاک ڈاؤن کے آٹھویں روز بھی پولیس اور رینجرز کے مختلف مقامات پر ناکے لگے ہوئے ہیں جبکہ گاڑیوں کی چیکنگ بھی جاری ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کراچی سمیت پورے صوبے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ 

آج اس لاک ڈاؤن کا آٹھواں روز ہے جہاں پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اہلکار کی شاہراہوں پر سختی کے باعث لازمی سروس اور ضروری امور انجام دینے والوں کو ہی باہر آنے دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب شہریوں کی جانب سے جراثیم کش اسپرے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

سندھ حکومت کی ہدایت پر شہر میں دودھ، سبزی اور کریانے کی دکانوں سمیت پٹرول پمپس اور پنکچر کی دکانیں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

روزانہ کی بنیاد پر کمانے والے مزدور مجبوراً باہر نکلے ہیں کہ شاید انہیں کوئی کام مل جائے۔

یہ مزدور کہتے ہیں کہ سندھ حکومت کی جانب سے تاحال کوئی تعاون نہیں کیا گیا۔

شہروں کی جانب سے گندگی اور مچھروں کی بہتات پر انتظامیہ کی جانب سے جراثیم کش اسپرے کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین