• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ لطیف ٹاؤن ،زمین کے تنازع پر جھگڑے میں 17افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب زمین کے تنازع پر ہونے والے جھگڑے میں 17افراد زخمی ہوگئے، اطلاع ملنے پرپولیس نےموقع پر پہنچ کرصورتحال پر قابو پا کر زخمیوں کو فوری جناح اسپتال منتقل کیا ، جہاں ان کی شناخت 30 سالہ انعام اللہ ، 27 سالہ مور قادر ، 24 سالہ مختار ، 23 سالہ پرویز ، 26 سالہ دلبر، 22 سالہ جانی غلام قادر اور 25 سالہ حمید اللہ ودیگرکے ناموں سے ہوئی ہے ، جو جھگڑے کے دوران ڈنڈوں ، لاٹھیوں ، کلہاڑی اور لاتوں و گھونسوں سے زخمی ہوئے تھے ، پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا رحیم مستوئی اور فیصل ابڑو گروپ کا مگسیوں سے زمین کے تنازع پر ہوا تھا تاہم پولیس تمام پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے ۔
تازہ ترین