• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ڈی اے ترمیمی لینڈ یوز رولز محکمہ قانون کی سب کمیٹی سے منظور

لاہور(خصوصی رپورٹر) ایل ڈی اے کے ترمیمی لینڈ یوز رولز محکمہ قانون کی سب کمیٹی سے بھی منظورہوگئے، کمرشلائزیشن کے حل طلب کیسز اور فروزن روڈ کی ری کلاسیفکیشن کےلیے تجویز کردہ اعلی سطح کمیٹی بھی منظور کرلی گئی۔ایل ڈی اے کے حوالے سے لینڈ یوز ترمیمی رولز2019میں10 رکنی کمیٹی تجویزکی گئی تھی۔ کمیٹی ڈی جی ایل ڈی اے کی سربراہی میں قائم ہوگی جبکہ چیف ٹاون پلانر کمیٹی کا سیکرٹری ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر، چیف ٹریفک آفیسر، چیف انجنئیر ٹیپا، ایم ڈی واسا اورچیف میٹرو پولٹین پلانر ممبرہوں گے۔محکمہ ہاوسنگ، لوکل گورنمنٹ اور ایک آزاد ممبر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی نے کمیٹی بنانے کے منظوری لینڈ یوز رولزمیں پہلے دی تھی۔ ترمیمی لینڈ یوز رولز2019 کی باقاعدہ منظوری محکمہ قانون کی سب کمیٹی نے دی ہے۔کمیٹی کی منظوری کے بعد فروزن روڈز کو کمرشلائزیشن کے لئے کھولا جانا ممکن ہوگا۔ خیابان جناح، خیابان فردوسی، لاہور کینال روڈ، رائیونڈ متبادل روٹ اور ڈیفینس روڈ سمیت دیگر روڈز کو کمرشلائزیشن کےلیے فریز کردیا گیا تھا۔ابتدائی طور پر فریز روڈز کو عارضی سالانہ کمرشل کرنے کی جازت دی جاتی تھی 2سال قبل وہ بھی بند کردی گئی۔ اعلی سطح کمیٹی کمرشلائزیشن کے کیسز کا جائزہ لینے کے بعد گورننگ باڈی میں حتمی منظوری کےلیے پیش کرسکےگی۔ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریازمیں کمرشلائزیشن کےلیے کلاسفیکشن ری کلاسیفیکیشن کا حتمی اختیار گورننگ باڈی کے پاس ہی ہوگا۔
تازہ ترین