• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹنس شرجیل کی پاکستان ٹیم میں واپسی کے آڑے آنے لگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اوپنر شرجیل خان کو پاکستان ٹیم میں آنے کے لئے مزید محنت کی ضرورت ہے۔ میں شرجیل کی فٹنس سے مطمئن نہیں ہوں ۔ منگل کو ویڈیو کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اگر وہ پاکستان ٹیم میں آنا چاہتے تھے تو انہیں اپنی باڈی کو ایسے شیپ میں رکھنا چاہیے تھا جو وقت کی ضرورت تھی۔ شرجیل کی حالیہ پرفارمنس اوسط درجے کی ہے اس میں صلاحیت ہے، لیکن وہ سنجیدگی سے کھیلنا چاہتے ہیں تو اس فٹنس کے ساتھ انہیں منتخب کرنا دوسروں سے زیادتی ہوگی۔ اس وقت کرکٹ نہیں ہورہی لیکن شرجیل کو سپر فٹ ہونے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ سینئر ہونے کے ناتے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہم نے شعیب ملک اور محمد حفیظ کو موقع دیا، ہم مختلف کمبی نیشن ٹرائی کرنا چاہتے تھے۔ ہمیں سینئرز کے ساتھ تیز کھیلنے والے کھلاڑیوں کی بھی ضرورت تھی۔ ورلڈ کپ سے پہلے اچھی ٹیم تشکیل دیں گے۔ ٹیم کا بیلنس بنانا ضروری ہے۔ حفیظ کو ون ڈے میں کھلانے کی باتیں قبل ازوقت ہیں، دیکھنا ہے کہ وہ 2023 کے ورلڈ کپ میں کھیل سکیں گے۔ ہم نے وہاب اور عامر کے نام کے سامنے بھی لکیر نہیں کھینچی ہے۔

تازہ ترین