• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج میںتیزی کی لہر، 1208 پوائنٹس اضافے سے 29 ہزار کی حد بحال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج‘مندی کا رحجان تبدیل ‘تیزی کی بڑی لہر‘ کے ایس ای100انڈیکس میں1208پوائنٹس کے اضافے سے29ہزار کی حد بحال ہو گئی ، سرمایہ کاری مالیت میں بھی190ارب20کروڑ 61لاکھ روپے کا نمایاں اضافہ‘81.58فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ،کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 39.12فیصد زائد رہا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرکاری مالیاتی اداروں ،میوچل فنڈز اوردیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے خریداری کے نتیجے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 29ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 29320پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا لیکن بعد ازاں یہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر دن بھر تیزی کا رحجان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 1208.24پوائنٹس کے اضافے سے 29231.63پوائنٹس پر بند ہوا ۔ اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس بھی 576.14 پوائنٹس کے اضافے سے12861.22پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 715.28 پوائنٹس کے اضافے سے21037.82پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر353کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 288کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ56کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور9کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب90 ارب20کروڑ 62 لاکھ روپے کے اضافے سے بڑھ کر 56کھرب 20ارب 94 کروڑ 9لاکھ روپے ہوگئی جبکہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم22 کروڑ 18لاکھ 65 ہزار شیئرز رہا جو پیر کے مقابلے میں 6کروڑ 23 لاکھ 95ہزار شیئرززائد ہے ۔
تازہ ترین