• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسینجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل،نیا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(آئی این پی ) وزارت ریلوے نے پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کے لئے معطل کرنے کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔وزارت ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت ریلوے نے 24مارچ اعلی حکومتی حکام کی ہدایت پر 31مارچ تک ٹرین آپریشن معطل کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا تھا اور اسی کی روشنی میں ٹرین آپریشن اب غیر معینہ مدت کے لئے معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر تے ہو ئے ریلوے کے تمام ڈویژنل ریزرویشن دفاتر کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ اس دوران کسی قسم کی مسافروں کی بکنگ نہ کریں۔ ٹرین آپریشن کورونا وائرس کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔نئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر ان دنوں کسی مسافر کی کسی ٹرین سے بکنگ تھی تو وہ ٹکٹ کا مکمل ریفنڈ لے سکتا ہے اور اگر کوئی مسافر ٹرین آپریشن بحال ہونے پر کسی بھی ٹرین میں سفر کرنا چاہے تو اس کی اسے سہولت حاصل ہوگی۔
تازہ ترین