• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کا امریکی فوج پر حملہ، ایک ہلاک،700سے زائد متاثر


کوروناوائرس نے امریکی فوجیوں پر بھی حملہ کردیا جس سے ایک فوجی جان کی بازی ہار گیا جبکہ 700 سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے ’یو ایس ایس روز ویلٹ ‘ پر کورونا وائرس کی وباء تیزی سے پھیلنے لگی ، بحری بیڑے پر 70 سے زائد نیوی سیلرز کورونا میں مبتلا ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیڑے کے کمانڈر نے اعلیٰ قیادت سے 4 ہزار اہلکاروں کو فوری جہاز سے اتارنے اور دو ہفتوں کے لیے آئسولیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اس کے علاوہ دوسرے امریکی بحری بیڑے ’رونالڈ ریگن ‘ پر بھی متعدد اہلکاروں میں کورونا وائرس پایا گیا ہے ۔

تازہ ترین