• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان:عطائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث دو سال کا بچہ جاں بحق

Multan Fake Doctor Killed 2 Year Old Child

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں عطائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کےباعث دو سال کا بچہ انتقال کرگیا۔



پولیس کےمطابق شجاع آباد کی نواحی بستی پرانا باغ میں شبیر احمد کے بیٹے دو سالہ عدنان کو معمولی بخار تھا جس کو علاج مقامی کلینک لے جایا گیا لیکن مجیب نامی عطائی ڈاکٹر نے مبینہ طورپر بچہ کو انجکشن لگایا، جس سے وہ انتقال کرگیاجبکہ ڈاکٹر کلینک چھوڑ کرفرار ہوگیا۔



واقعے کے خلاف لواحقین نے احتجاج کیا،اہل علاقہ اور متاثرین کاکہناہےکہ علاقے میں عطائی ڈاکٹروں کی وجہ آئے روز ہلاکتیں ہوتی ہیں ،لیکن انتظامیہ کی جانب سے ایسے ڈاکٹروں کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ۔

تازہ ترین