• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہر ڈویژن میں فیلڈ اسپتال بنانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہر ڈویژن میں فیلڈ اسپتال بنانے کا اعلان


پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے ہر ڈویژن میں فیلڈ اسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجرانوالہ کی تحصیل وزیر آباد کے علاقے سوہدرہ میں قائم قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے سہولتوں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس او پیز کے مطابق ہر کمرے میں ہائی جین کٹس اور دیگر ضروریات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کو مزید بتایا گیا کہ مریضوں کیلئے آئسولیشن روم اور ڈاکٹروں کے لیے ریسٹ ہاؤس بھی بنائے گئے ہیں۔

عثمان بزدار نے اعلان کیا کہ کورونا مریضوں کے علاج کے لیے ہر ڈویژن میں فیلڈ اسپتال بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ وقت قوم کو یکجا کرنے کا ہے، آزمائش کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو تنہا چھوڑ کر جانے والے اب صرف بیان بازی تک محدود ہیں۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب نے جہلم کی تحصیل دینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کیڈٹ کالج میں 120بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹر کا معائنہ کیا۔

گوجرانوالہ ڈویژن میں ٹریک ٹریس ٹیسٹ کے ذریعے 124، گجرات میں 91 اور جہلم میں 28 مریض سامنے آئے ہیں۔

مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ میں قائم قرنطینہ سینٹر میں 500 مریضوں کو رکھنے کی گنجائش ہے۔

تازہ ترین