• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی سوچ کو97فیصددرستی سے لفظوں میں ڈھالنےکا تجربہ کامیاب

راولپنڈی (جنگ نیوز)اگرچہ بولی گئی گفتگوسے الفاظ لکھنے والے سافٹ ویئر اب عام ہوچکے ہیں لیکن پہلی مرتبہ دماغ کو چکرادینے والی ٹیکنالوجی بنالی گئی ہے جو مصنوعی ذہانت ( آرٹیفیشل انٹیلی جنس) یعنی اے آئی کی بدولت صرف سوچ کو پڑھ کر الفاظ ٹائپ کرتی ہے اور اس کی درستیکی شرح 97 فیصد نوٹ کی گئی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی ایک لفظ سنے بغیر صرف سوچ کی سرگوشی کو الفاظ میں ڈھالتی ہے جس پر سائنس فکشن کا گمان ہوتا ہے۔ 

اس پر کی گئی تحقیقات یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان فرانسسکو نےایک ریسرچ جرنل میں پیش کی ہیں۔یہاں دماغ کے خاص حصے میں ہونے والی ’کورٹیکل سرگرمی‘ کو نوٹ کیا ہے۔ اسے پڑھنے کےلیے دماغ میں خاص الیکٹروڈ لگائے گئے اور اس عمل کو ’الیکٹروکورٹیکوگرام‘ کہا جاتا ہے۔

پہلے تجربے میں مرگی کے چار مریضوں کو بیرونی پیوند لگائے گئے جو مرگی کے دورے کو ریکارڈ کرنے کے لیےنصب کئے گئے تھے۔ 

اسی کے ساتھ ساتھ سائنسدانوں کی ٹیم نے ایک تجربہ کیا جس میں شرکا کو مختلف نمبربا آواز بلند پکارنے اور دوہرانے کی ہدایت بھی کی۔ اس دوران پوری سرگرمی ریکارڈ ہوتی رہی۔

تازہ ترین