• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امدادی سامان کی تقسیم میں اقلیتوں کو نظرانداز نہ کیا جائے، سرفراز کلیمنٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سماجی تنظیم ایکشن اگینسٹ پاورٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سرفراز کلیمنٹ نے کہاہے کہ کورونا ایک وبائی مرض ہے جس نے چند ہی دنوں میں دیکھتے دیکھتے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اس بیماری سے ڈر کر نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ نمٹا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مسیحی کمیونٹی میں سینی ٹائزر ، ماسک اور صابن کی تقسیم کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ امداری سامان تقسیم کرتے وقت مسیحی کمیونٹی سمیت دیگر اقلیتوں کو نظر انداز نہ کرے۔
تازہ ترین