• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس ،امریکی اداکارہ نے 10 ملین ڈالر عطیہ کردیے


مقبول ترین امریکی ٹی وی شو میزبان و اداکارہ اوپرا ونفری نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے 10 ملین ڈالر کی رقم عطیہ کردی۔

اوپرا ونفری نے کورونا وائرس ریلیف کے لیے 10 ملین ڈالرکی رقم عطیہ کرنے کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں 10 ملین ڈالر کی رقم عطیہ کر رہی ہوں تاکہ عالمی وبا کے دوران ملک بھر اور وہ علاقے جہاں میں بڑی ہوئی ہوں، امریکیوں کی مدد کی جا سکے‘۔


یادرہے کہ دنیا بھرمیں معروف شخصیات اور اداروں کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنےکے لیے عطیات اور میڈیکل آلات عطیہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس کے باعث ایک ہی روز میں 1480 افراد ہلاک ہو گئے جو اب امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

تازہ ترین