• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکا میں کورونا وائرس سے قیامت کا منظر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وائرس نے 1480 افراد کی جان لے لی، یہ ایک ہی دن میں کورونا سے ریکارڈ ہلاکتیں ہیں۔

کورونا وائرس سے صرف نیویارک میں 680 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں ہلاک افرادکی تعداد 3 ہزار218 ہوگئی۔

امریکا میں مسلسل تیسرے روز ایک ہزار سے زائدا موات کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا گیا، ملک بھر میں گھروں سے نکلنے والوں کے لیے لازمی ماسک پہننے کی ہدایت کر دی گئی۔

منہ کو کور کرنے کے لیے لوگوں کو کپڑے کا ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام لوگ اپنے منہ کو کور کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے لیے ماسک پہننا لازم نہیں ہے تاہم جو لوگ پہننا چاہیں انہیں اس بات کی اجازت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیئے: WHO کا کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کیلئے ہدایت نامہ

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ماسک نہیں پہنیں گے، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ صدارتی الیکشن رواں برس نومبر ہی میں ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکا میں اب تک کورونا وائرس کے 2 لاکھ 77 ہزار 467 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ہلاکتیں 7 ہزار 402 ہو چکی ہیں۔

امریکا بھر میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 57 ہزار 782 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 787 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 ہزار 283 مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین