• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڑھی خیرو (نامہ نگار) گوٹھ پٹھان لہر میں ملزم جاوید لہر نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر چچا کے گھر میں داخل ہو کر اپنی کزن 19 سالہ لیلی کو قتل کر دیا، بعد ازاں گوٹھ میں ہی واقع گھر میں موجود قریبی رشتے دار نوجوان فقیر محمد لہر پر بھی فائر نگ کی اور دونوں کو موقعے پر ہی قتل کر کے ملزم نے تھانے پر پہنچ کر خود ہ گرفتاری پیش کردی، اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں لا شیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کرد یں ، پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں لاشیں ورثاء کے حوالے کی گئیں، دوسری جانب آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہو سکا تھا۔

تازہ ترین