• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فقیر آباد سے منتظم ڈکیت وچورگروہ کے3ارکان گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ فقیر آباد پولیس نے ڈکیت اور چور گروہ کے تین ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے مسروقہ سامان اور نقدی برآمد کرلی ۔تھانہ فقیر آباد پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں نامعلوم افراد نے اتحاد کالونی میں محمد سلیم ولد حاجی بابر شیر کے سٹور سے نقدی اورسامان چوری کیاتھا جسکا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا گزشتہ روز تھانہ فقیر آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ مذکورہ واردات میں ملوث گروہ فقیر آباد میں موجود ہیں جس پرپولیس نے کارووائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان نصراللہ ولد نیک محمد سکنہ دیر کالونی، امان اللہ ولد عب المتین سکنہ وزیر باغ اور رومان ولد حشتمن سکنہ قاضی کلے کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کا تعلق منظم چور گروہ سے ہے جو تالہ لگے گھروں اور دکانوں سے چوری کرنے میں ملوث ہیں جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے پانچ لاکھ 60 ہزار روپے نقد، وارداتوں میں استعمال ہونے والا رکشہ، موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین