• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت کی جانب سے لاک ڈائون سے متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم

کوئٹہ(خ ن)صوبائی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پورے صوبے کے مختلف اضلاع میں کرونا وائرس سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے غریب نادار افراد میں ضلعی انتظامیہ کے توسط سے مجموعی طور پر 1446 خاندانوں میں مفت راشن کیا گیا،نوشکی کے 146 قلعہ سیف اللہ 100 ہرنائی 50 بارکھان40 کوہلو70 کیچ100 لسبیلہ430خاران110 آواران50, اور سوراب کے 100 خاندان شامل ہیں اسی طرح مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت کے ساتھ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے علاقوں جعفر آباد کے 1150 اور لسبیلہ کے 785 خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کیا جبکہ غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے صوبے مختلف علاقوں میں 2111 خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کیا گیا ہے۔ 
تازہ ترین