• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA کے 2 خصوصی طیارے 665 مسافروں کو لیکر برطانیہ روانہ

پی آئی اے کے 2 خصوصی طیارے اسلام آباد سے 665 مسافروں کو لے کر برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے 340 مسافروں کو لے کر مانچسٹر روانہ ہوئی ہے جبکہ پرواز پی کے 791 کے ذریعے اسلام آباد سے 325 مسافر برمنگھم روانہ ہوئے ہیں۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کا طبی معائنہ اور اسکریننگ کی جبکہ دونوں جہازوں کے اندر اُڑان بھرنے سے پہلے اسپرے بھی کیا گیا۔ 

سی اے اے ذرائع کے مطابق مسافروں کے سامان پر بھی اسپرے کے لیے انتظام کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کو ماسک پہننے کے بعد طیاروں میں سوار ہونے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کو سی اے اے نے 8 خصوصی پروازیں اسلام آباد سے برطانیہ آپریٹ کرنے کی اجازت دی تھی اور اب تک 4 پروازیں اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین