• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے ،کراچی اور لاہور سے پروازیں ٹورنٹو روانہ


پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے جس کے بعد آج لاہور اور کراچی سے کئی سو مسافروں کو لے کر دو پروازیں کینیڈا کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق کینیڈین حکومت کی درخواست پر پی آئی اے کی دونوں پروازوں کے ذریعے لگ بھگ 600 مسافر پاکستان سے کینیڈا کا سفر کر رہے ہیں۔

لاہور سے پی کے 789 ٹورنٹو کے لیے آج صبح ساڑھے 7 بجے روانہ ہوئی جبکہ دوسری پرواز کراچی سے پی کے 781 نے دوپہر 12 بجے ٹورنٹو کے لیے ٹیک آف کیا، کراچی سے 7 بچوں سمیت 212 مسافر کینیڈا کے لیے سفر کر رہے ہیں۔ 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں فلائٹس کی روانگی سے قبل مسافروں کی جامع اسکریننگ اور ان کے سامان پر بھرپور طریقے سے ڈس انفیکشن اسپرے کرایا گیا۔ 

کینیڈا کیلئے پی آئی اے کی دونوں خصوصی پروازوں کو گزشتہ روز اڑان کیے لیے اجازت ملی تھی جس کے بعد ان کی مانیٹرنگ کے لیے پی آئی اے کی اعلیٰ انتظامیہ خود ائیرپورٹ پر موجود رہی۔ 

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ کینیڈا سے دونوں پروازیں بغیر مسافروں کے خالی پاکستان واپس آئیں گی۔

تازہ ترین