• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پنجاب حکومت کا نیا حکم نامہ

کورونا وائرس کا پھیلاؤروکنے کے لیے پنجاب حکومت نے فلاحی سرگرمیوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا، فلاحی سرگرمیاں انفرادی یا اجتماعی سطح پر پی ڈی ایم اے کے تحت ہوں گی۔

ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں فلاحی سرگرمیوں کے دوران ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے جس کے باعث پنجاب حکومت نے فلاحی سرگرمیوں کیلئے نئے قوائد و ضوابط جاری کردیے ہیں۔

حکم نامے کے مطابق اگر کوئی شخص یا ادارہ خود فلاحی سرگرمی کرنا چاہتا ہے تو اسے اپنے ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ہوگی، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف پنجاب انفیکشیس اینڈ ڈیزیز آرڈیننسکے تحت کارروائی ہوگی۔

امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے یہ قانون بیک وقت پورے صوبے پر لاگو ہو گا۔ یہ فیصلہ لاک ڈاؤن کے باوجود امدادی کارروائیوں کی وجہ سے سڑکوں پر ہجوم کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین