• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکال لیں گے، وقار یونس


قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقاریونس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکال لیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے میڈیا سے آن لائن گفتگو کے دوران کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جیسا حکم دیں گے اس پر عمل کروں گا، عمران خان ہی پاکستان کو کورونا وائرس کے سبب بنی اس مشکل صورتحال  سے نکال لیں گے۔

وقار یونس نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو کورونا کے ساتھ غربت سے بھی لڑنا ہے ۔

انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئنٹی ورلڈکپ بغیر تماشائیوں کی کروانے کا سوچا جاسکتا ہے۔

وقار یونس پاکستانی کھلاڑی شرجیل خان کو اپنی فٹنس پر کام کرنا ہوگا اور شرجیل خان کے پاس ابھی بھی بہت وقت ہے۔

وقار یونس نے پاکستان سپر لیگ ٹیم کوئٹی گلیڈی ایٹرز کے کپتان سفراز احمد سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ سرفراز احمد کی پرفارمنس پاکستان سپر لیگ میں میں تسلی بخش نہیں رہی۔

تازہ ترین