آپ آف لائن ہیں
منگل 10؍ شوال المکرم 1441ھ 2؍ جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ثنا جاوید کا اپنی والدہ کیلئے جذباتی پیغام

جیو انٹرٹینمنٹ کے معروف ڈراما ’خانی‘ سے شہرت پانے والی نامور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی والدہ کے لیے جذبات سے بھرا پیغام لکھ دیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ نے حیدرآبادی کُرتا زیب تن کیا ہوا ہے۔


ثنا جاوید نے اپنی اِس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’مائیں سب سے اچھی ہوتی ہیں وہ اپنی پوری محبت اور خلوص کے ساتھ اپنے بچوں کو تیار کرتی ہیں اُن کو خوبصورت لباس پہناتی ہیں اور پھر اُن کی تصویریں کھینچتی ہیں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں نے اِس تصویر میں میرا پسندیدہ روایتی حیدرآبادی (دکن) کُرتا پہنا ہوا ہے جو میری والدہ نے میرے لیے سلائی کیا تھا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میں اپنی والدہ سے بہت محبت کرتی ہوں کیونکہ اپنی والدہ کی وجہ سے ہی میں اپنے بچپن کی سب سے اسٹائلسٹ بچی تھی۔‘

ثنا جاوید نے لکھا کہ ’میں اِس تصویر میں تھوڑی غمزدہ ہوں کیونکہ مجھے اپنی والدہ کی گود میں رہنے کی عادت تھی اور یہ تصویر لینے کی وجہ سے میری والدہ نے مجھے اپنی گود سے اُتار کر نیچے کھڑا کر دیا تھا جس کی وجہ سے میں اُداس ہوگئی تھی۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’آج بھی جب میں اپنے کام کی وجہ سے والدہ سے دور ہوتی ہوں تو اُن کی گود کو یاد کرکے اُداس ہوجاتی ہوں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’آئیے ہم بھی اپنی ماؤں کا اُسی طرح خیال رکھیں جیسے ہماری ماؤں نے بچپن میں ہمارا خیال رکھا تھا۔‘

ثنا جاوید نے مزید لکھا کہ ’ہماری مائیں لاکھوں کروڑوں سال صحت و تندرستی اور خوشی کے ساتھ زندگی گُزاریں۔‘

اداکارہ کی اِس پوسٹ پر عائزہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت پیاری لگ رہی ہو، یہ تصویر مجھے میرے بچپن کی اُس تصویر کی یاد دلارہی ہے جس میں میں نے حیدرآبادی کُرتا پہنا تھا۔‘

ثنا جاوید نے عائزہ خان کے کمنٹ پر جوابی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ آپ میری حیدرآبادی بہن ہیں۔‘

عائزہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں حیدرآبادی کھڑا دوپٹہ بہت پسند ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید