آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍شوال المکرم 1441ھ 29؍ مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نقصان کا ازالہ کیا جائے، پبلک ٹرانسپورٹ اونرز

پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس ملک ندیم حسین کی زیر صدارت لاہور میں ہوا۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ لیز پر لی گئی گاڑیوں کی قسطیں جمع کرانے کے لئے سہولت دی جائے، پبلک ٹرانسپورٹ سے وابستہ 70ستر ہزار  بے روزگار افراد کے لئے خصوصی مالی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔

اجلاس میں ملک اعجاز، واجد ڈوگر، عدنان مجید، حاجی عبدالعزیز، عرفان نیازی اور میاں خان بلوچ نے شرکت کی۔

تجارتی خبریں سے مزید