• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ کیخلاف بوگس، جھوٹا مقدمہ فوری خارج کیا جائے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اصل مجرم اور عوام کا پیسہ لوٹنے والا ٹولہ تو خود عمران نیازی کی بغل میں بیٹھا ہے لیکن جائز طریقے سے اپنا کاروبار چلانے والے شریف کاروباری حضرات جن میں میر شکیل الرحمٰن بھی شامل حکومت اور نیب کے گٹھ جوڑ کے عتاب کا شکار بنے ہوئے ہیں، میر شکیل الرحمن کے خلاف بوگس اور جھوٹا مقدمہ فوری خارج کیا جائے اور انہیں باعزت بری کیا جائے۔ 

جنگ جیو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس جنگ آفس میں ہوا جس میں حکومتی ایوان میں بیٹھے ہوئے بڑے بڑے سرمایہ دار مجرموں کے ایف آئی اے کمیٹی کی رپورٹ میں نام آشکار ہونے پر انہیں فوری سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ 

اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ آٹا، چینی اسکینڈل میں سامنے آنے والے حکومتی اراکین کو سخت سزائیں دی جائیں اور ان لوگوں سے پاکستانی عوام کے کروڑوں روپے نکلوائیں اور اس پیسہ سے کرونا وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرجانے اورمتاثر ہونے والے غریب پاکستانیوں کی فلاح پر خرچ کئے جائیں۔ 

چیئرمین نیب کی آٹا، چینی اسکینڈل میں ملوث افراد کے نامے سامنے آنے پر انکھیں کھل جانی چاہئیں اور ان کے خلاف کیسز بنانے چاہئیں اس سے پتہ چل جائے گا کہ یہ لوگ ارب پتی اور کھرب پتی کیسے بنے۔ 

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب میرشکیل الرحمن کے خلاف 34 سالہ پرانے بوگس کیس کا قضیہ فوری بند کرکے انہیں باعزت رہا کرنے کا حکم صادر فرمائیں۔

تازہ ترین