• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھمکیاں ملنے کے باوجود میر شکیل الرحمٰن نے حق و سچ کا ساتھ نہیں چھوڑا، نبیل گبول

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ دھمکیاں ملنے کے باوجود میر شکیل الرحمن نے حق و سچ کا ساتھ نہ چھوڑا اور جھوٹے حکومتی اقدامات کو شائع کرنا اور دکھانا پسند نہیں کیا جس کی وجہ سے ان پر بے بنیاد کیس بنا کر انہیں پابند سلاسل کیا گیا۔ چینی اور آٹے کی کرپشن میں ملوث بڑے مجرمان کو صرف عہدوں سے ہٹایا گیا انہیں جماعت سے فارغ نہیں کیا گیا، وزیراعظم کا یہ یہ وہرا عمل ہے۔ اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کی مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری حق اور سچ کو دبانے کی سازش ہے۔ میر شکیل کو سزا صرف اور صرف اس بات پر دی جارہی ہے ان کا ادارہ دنیا کو موجودہ حکومت کے حقائق کے بارے میں آگاہی دے رہا ہے۔ یہ چیز موجودہ حکومت کو پسند نہیں کہ اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آئے۔ انہوں نے تین بار میرشکیل الرحمن کو بلا کر سمجھایا اور دھمکایا کہ وہ یہ ملک چھوڑ دیں یا دوسرے اخبارات اور چینلز کی طرح حکومت کو سپورٹ کریں لیکن میر شکیل کے حق اور سچ کا ساتھ نہ چھوڑا تو ان کے خلاف لشکر کشی کی گئی ہے۔ جتنا میڈیا کی زبان بند کرو گے سچ اتنا ہی دنیا کے سامنے آئے گا۔

تازہ ترین