• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچویں اور آٹھویں کی پوزیشن نتائج اعلان سے پہلے ہی آؤٹ

اسلام آباد( وقائع نگار ) وفاقی نظامت تعلیمات کی نااہلی کے باعث پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات کے نتائج کے اعلان سے پہلے ہی رزلٹ و پوزیشنز آؤٹ ہو گئیں۔ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہے ہیں۔ پانچویں کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنز لڑکیاں لے اڑیں، آٹھویں کے نتائج میں ایک ٹرسٹ کے طالب علم جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن پر دو دو سٹوڈنٹس نے میدان مار لیا ۔ باقاعدہ نتیجے کا اعلان 10 بجے کیا جائے گا ۔ ترجمان وفاقی نظامت تعلیمات کے مطابق کچھ فائل ان کوور ہوئی تھیں جن کو دوبارہ کوور کر لیا گیا ہے ۔وزارت کے ذرائع کے مطابق آئی ٹی سیکشن کے بیک اپ سرور پر نتائج محفوظ کرنے کے دوران سکیورٹی کوڈ بریک ہوا۔ پانچویں کے نتائج میں ماڈل کالج ایف سیون فور کی مشعال فاطمہ نے 583 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن ماڈل کالج جی ٹین ٹو کی فاطمہ غفار نے 581 جبکہ تیسری پوزیشن ماڈل کالج ایف سیون فور کی عائشہ خان نے 579 نمبرز لے کر حاصل کر لی۔ آٹھویں جماعت کے نتائج میں علی ٹرسٹ کے طالب علم امام بخش نے 682 نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن، جنید حاکم اور مشعال جاوید 676 لے کردوسری جبکہ 675 نمبرز کے ساتھ ماہ نور خورشید اور وریشہ بتول تیسری پوزیشن پر رہیں۔
تازہ ترین