• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹ لائن ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کا منفرد انداز


سوئس فنکار نےشہر کی دیواریں فرنٹ لائن فائٹرز کے رنگ میں بدل دیں۔

سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے فنکار نے فرنٹ لائن ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کا منفرد انداز اپنایا اور شہر کی دیواروں پراُنکی خوبصورت تصاویر پینٹ کردیں۔

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے جبکہ وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے دنیا کے کئی ممالک لاک ڈاؤن ہیں۔

 اس خطرناک وباکی جنگ لڑنے مین نہ صرف پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں بلکہ اس دوران سپر مارکیٹس اسٹاف و کیشئر، سیکیورٹی اہلکار، صفائی کرنے والے و دیگر فرنٹ لائن فائٹرز اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔