لاہور (این این آئی) نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے صدر ہونگے جبکہ سعد رفیق کو سیکرٹری جنرل بنائے جانے کا امکان ہے، احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزارت کی زیادہ مصروفیت کے باعث پارٹی عہدہ صحیح طرح نہیں چلایا جاسکتا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو (ن) لیگ کا سیکرٹری جنرل بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق جنرل کونسل کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جاسکتا ہے اس لیے یہ تجویز جنرل کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو لاہور میں ہوگا جس میں نواز شریف کو (ن) لیگ کا صدر بنایا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نے پی ڈی ایم حکومت کے دوران بھی پارٹی قیادت کو عہدہ چھوڑنے کا کہا تھا۔