• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ( ناصر چشتی ) نجکاری کمیشن بورڈ نے اپنے پانچ سالہ نجکاری پروگرام 2024تا 2029میں مزید چھ اداروں کی نجکاری کرنے کا پروگرام شامل کیا ہے اس وقت 15 ادارے پہلے ہی فال لسٹ میں شامل ہیں وزارتوں کی جانب سے مجموعی طور پر 21 اداروں کو نجکاری پروگرام دیا ہے جن نئے چھ اداروں کی نجکاری کی جائے گی ان میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی لیمیٹڈ ،زرعی ترقیاتی بینک ،یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن جام شورو پاور کمپنی لمیٹد ۰جنیکو 1) لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی جینکو وو اور ہزارہ الیکٹریکل سپلائی کمپنی شامل ہے اس طرح اب فعال لسٹ میں 21 اداروں کے نام شامل ہو چکے ہیں جن کی نجکاری ہونی ہے۔

اہم خبریں سے مزید