• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا وفاق، پنجاب کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ


وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اور پنجاب کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا، اس موقع پر کچھی کینال منصوبے کی تحقیقات قومی احتساب بیورو (نیب) کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم نے دوران اجلاس کہا کہ چینی بحران کے ذمے داروں کا تعین کمیشن کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ کابینہ ہو یا میری انتظامی ٹیم، بہتری کے لیے ہر قدم اٹھایا جائےگا۔

انہوں نے اس سے قبل یہ بھی کہا کہ ذمے داروں کو سخت سزا دینے کا عوام سے وعدہ کررکھا ہے۔

ہفتہ 4 اپریل کو ایف آئی اے کی چینی پر رپورٹ منظر عام پر آئی، وزیراعظم نے اتوار کو 25 اپریل کو کارروائی کرنے کا اعلان کیا۔

گزشتہ روز( پیر) کو وزیراعظم نے جہانگیر ترین کو ان کے عہدے سے برطرف کیا اور ساتھ ہی وفاقی کابینہ میں شامل ارکان کے عہدے بھی تبدیل کردیئے۔

تازہ ترین