• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے اموات کی شرح1اعشاریہ 4فیصد ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 1 اعشاریہ 4 فیصد ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی موجودہ صلاحیت 6 ہزار 500 ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند روز میں کورونا ٹیسٹ کی یومیہ صلاحیت 20 ہزار تک لےجائیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ ملک میں اس وقت 18 لیبارٹریز ہیں جو کوروناوائرس کے پی سی آر ٹیسٹ کرسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں لیبارٹریز کی تعداد 32 اور پھر 40 تک لےجائیں گے، جلد ملک میں کورونا کی ٹیسٹنگ کٹس ملین کی تعداد میں دستیاب ہوں گی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3 ہزار 436 ہے جن میں سے بڑی تعداد ریکوری کے مرحلے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ا ب تک 54 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ 28 مریض آئی سی یو میں ہیں۔

تازہ ترین