• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارڈیالوجی میڈیسن ہیڈ کیخلاف پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے کارڈیالوجی میڈیسن کے سربراہ پروفیسر کے خلاف گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا۔کارڈیالوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ انجیوگرافی ٹیکنیشن محمد امین نے 13 مارچ کو ڈیوٹی چھوڑ کر نرسز سے جھگڑا کیا اس سے ایک بچہ کی انجیوگرافی بھی متاثر ہوئی،پروفیسرز کی شکایات پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے مذکورہ ملازم کو مجرم قراردیا ہے،کارڈیالوجی میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد کا شمار دنیا کے بہترین ڈاکٹروں میں ہوتا ہے اور ادارہ کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔قبل ازیں احتجاج کرنے والوں کی قیادت رانا عامر علی،سعید احمد،محمدشاہد،چلڈرن ہسپتال سے ممتاز خان،اے ڈی کنول اسماعیل گوپانگ ،ڈینٹل ہسپتال سے رانا ساغر علی ،رانا ارسلان ،کارڈیالوجی سے کلیم سرانی، عرفان شاہ نے کی ،اس موقع پر انہوں نے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔
تازہ ترین