• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس


وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا سے متعلق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔

اجلاس میں لاک ڈاؤن میں 14 اپریل کے بعد توسیع یا نرمی پر مشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فلائٹ آپریشن اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں سے شروع کرنے پر بھی غور کیا جائیگا، جبکہ تعمیراتی صنعت کو فوری طور پر کھولنے کے حوالے سے اقدامات زیر غور آئیں گے۔

اجلاس میں ڈاکٹر ظفر مرزا کورونا سے متعلق اقدامات پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے اور چیئرمین این ڈی ایم اے کورونا سے نمٹنے کیلئے حفاظتی کٹس اور دیگر امور پر بریف کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا دائرہ کار پورے ملک میں بچھانے سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں دیہاڑی دار مزدوروں کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے بارے بریفنگ دی جائے گی،جبکہ ٹائیگر فورس کے آپریشن سسٹم کے حوالے سے فائنل بریفنگ بھی ہوگی۔

تازہ ترین