• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عتیقہ اوڈھو کا جگجیت سنگھ کی برسی پر پیغام

معروف پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بھارتی غزل گائیک جگجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر ان کی تصویر شیئر کی۔ 

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے بھارتی شہر ممبئی میں جگجیت سنگھ کے ساتھ بنوائی اپنی تصویر شیئر کی۔

اپنے پیغام میں انہوں لکھا کہ یہ تصویر انہوں نے 1991 میں لی تھی۔

عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ کراچی میں 1979 میں جگجیت سنگھ ان کے گھر آئے تھے، جہاں انہوں نے غزل بھی سنائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جگجیت اور چترا بہت ہی مہربان اور خوش مزاج انسان تھے۔ 

انہوں نے لکھا کہ ان کی جگجیت سنگھ سے دوستی ان کی آخری سانس تک قائم رہی۔ 

عتیقہ اوڈھو نے اپنے پیغام میں لکھا کہ دنیا بھر میں غزلوں کے مداح آج جگجیت سنگھ کو بہت یاد کر رہے ہیں۔

تازہ ترین