خیبر پختون خوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عباد اللّٰہ نے کہا ہے کہ صوبہ بدامنی کی لپیٹ میں ہے اور وزیرِ اعلیٰ لاؤ لشکر کے ساتھ لاہور چلے گئے۔
پشاور سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین سے اظہارِ یک جہتی کے نام پر ہزاروں گاڑیاں روانہ کرنا کیسا انصاف ہے؟ خیبر پختون خوا کے عوام کی جان و مال کی کوئی اہمیت نہیں۔
ڈاکٹر عباداللّٰہ نے کہا کہ ایک اعلان کے لیے سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے خرچ کرنا سراسر ناانصافی ہے، وزیرِ اعلیٰ کا لاؤ لشکر کے ساتھ سیاسی شو کرنا عوامی احساسات سے مذاق ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کے پی کے عوام روز دہشت گردی، بدامنی اور بے یقینی کا سامنا کر رہے ہیں، یہ رویہ عوامی خدمت نہیں، سیاسی نمائش ہے۔