• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیوبر نادر علی کے ذمہ ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کا ٹیکس واجب الادا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نادر علی کا شمار پاکستان کے کامیاب سوشل میڈیا اسٹار کے طور پر کیا جاتا ہے جو اپنی مزاحیہ ویڈیوز سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ تاہم اب ٹیکس حکام نے انہیں ٹیکس کا نوٹس بھیجتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نادر علی کے ذمہ ایک کروڑ 30لاکھ روپے کا ٹیکس واجب الادا ہے۔ نادر علی یوٹیوب پر’پی فار پکاؤ‘ نامی چینل پر مزاحیہ ویڈیوز ریلیز کرتے ہیں جبکہ ان کے چینل کو اب تک 30 لاکھ سے زائد افراد سبسکرائب کرچکے ہیں۔ نادر علی کی ویڈیوز کو ریلیز کے بعد چند ہی منٹوں میں لاکھوں کی تعداد میں ویوز اور لائکس مل جاتے ہیں جبکہ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ان کے چینل کو اب تک 82کروڑ ویوز مل چکے ہیں، جس کے باعث نادر علی کے یوٹیوب چینل کا شمار پاکستان کے سب سے بڑے یوٹیوب چینلز میں کیا جاتا ہے۔تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو کچھ عرصے سے نادر علی سے اپنی آمدنی چھپانے کے حوالے سے تفتیش کررہی ہے، البتہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس تحقیقات کا آغاز کب ہوا تھا۔محکمہ انٹلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن سے وابستہ افراد کے مطابق تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں اور اس معاملے کو ٹیکس کی وصولی کے لیے کراچی کے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ٹیکس آفس بھیج دیا گیا ہے۔

تازہ ترین