• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 کرکٹ، بابر اعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم ٹی20 کرکٹ میں روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں بابر اعظم نے اہم ترین سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، وہ 123 اننگز میں 4 ہزار 232 رنز اسکور کرکے بھارت کے روہت شرما سے آگے نکل گئے ہیں۔

روہت شرما نے 151 ٹی20 اننگز میں 4 ہزار 231 رنز بنائے تھے، اس میچ میں بابر اعظم 11 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بھارت کے ویرات کوہلی ہیں، جنہوں نے 117 اننگز میں 4 ہزار 188 رنز اسکور کیے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید