• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جر منی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زائد

برلن (پی پی آ ئی) جر منی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق جرمنی میں 4003 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 103228 ہوگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق جرمنی کے شہریوں میں اموات کی کمی کی ایک وجہ ملک میں وسیع پیمانے پر ہونے والی ٹیسٹنگ ہے۔ جرمنی میں ہر ہفتے ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، جو یورپی ممالک میں سب سے بڑی تعداد ہے۔
تازہ ترین