• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسد ابن حسن) گزشتہ روز ایف آئی اے میں اعلیٰ عہدوں پر تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔ سندھ میں ایف آئی اے کے دو اعلیٰ عہدوں پر ایک ہی افسر سلطان خواجہ کافی عرصے سے تعینات تھے، وہ ڈائریکٹر سندھ زون I تھے جبکہ ان کے پاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ (سندھو بلوچستان) کا اضافی چارج بھی تھا۔ گزشتہ دنوں ان کا پروموشن گریڈ 21 میں ہوگیا تو اب ان کو ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ساؤتھ کی پوسٹ پر مستقل کردیا گیا ہے اور سندھ کے ڈائریکٹر زون I کا چارج منیر شیخ جوکہ اس سے قبل بھی اس عہدے پر تعینات رہے ہیں اور طبیعت کی ناسازی کی بناء پر رخصت پر چلے گئے تھے اور پھر ڈائریکٹر ایڈمن اسلام آباد تعینات تھے ان کو ڈاائریکٹر سندھ زون I تعینات کردیا گیا ہے۔ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کمرشل بینک سرکل کراچی نوید خواجہ نے گریڈ 20 میں ترقی ہونے کے بعد سرکل کا چارج چھوڑ دیا، وہاں ان کی خدمات وفاق کو سونپے جانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ ان کو ایف آئی اے میں ہی رکھا جائے۔ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاہور رانا شہواز کو قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاہور زون II خرم یوسف کو ملتان سرکل تعینات کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین