• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پنجاب میں آج سے سرکاری طورپر گندم کٹائی مہم کا آغاز ہوگیا، وزیراعلیٰ کٹائی مہم کا افتتاح کریں گے، عثمان بزدار کہتے ہیں کہ کاشتکاروں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار آج روجھان میں گندم کٹائی مہم کا آغاز کریں گے، حکومت پنجاب نے 45 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے ، گزشتہ سال 40لاکھ میٹرک ٹن ہدف مقرر کیاگیا تھا اور 33 لاکھ میٹرک ٹن خریداری ہوئی۔

گندم کٹائی مہم کے دوران کاشتکاروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر پہلے ہی جاری کی جاچکی ہیں، گندم خریداری کی مہم کی نگرانی وزیر اعلیٰ پنجاب نے خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

صوبائی وزرا کو بھی گندم خریداری کی مہم کی نگرانی کے لئے اضلاع تفویض کئے جاچکے ہیں، عثمان بزدار کہتے ہیں کہ کاشتکاروں کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

تازہ ترین