• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے شب برات سے متعلق پیغام دینے میں دیر کردی

وزیراعظم نے شب برات سے متعلق پیغام دینے میں دیر کردی


وزیراعظم عمران خان نے شب برات کی مناسبت سے پوری دنیا کے مسلمانوں سے خصوصی دعا کی اپیل کی لیکن وزیراعظم نے اس پیغام میں کچھ دیر کردی۔

سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کا شب برات سے متعلق یہ بیان شب برات کی مبارک گھڑیاں گزرنے کے بعد سامنے آیا۔

سوشل میڈیا پر آج جاری ہونے والے بیان میں وزیراعظم نے پوری دنیا کے مسلمانوں سے شب برات کی مناسبت سے خصوصی نوافل، دعاؤں اور گناہوں کی معافی مانگنے کی اپیل کی۔

تاہم غلطی کا احساس ہونے پر وزیراعظم کا یہ بیان کچھ دیر بعد سوشل میڈیا سے ہٹا دیا گیا۔

تازہ ترین