• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم شاہ کی ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ویڈیو کی خواہش، صارفین حیران

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حریم شاہ پاکستان کی متعدد سیاسی شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے بعد اب بین الاقوامی سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بھی ٹک ٹاک ویڈیوز بناکر شہرت حاصل کرنے کی خواہشمند ہیں۔اپنی ویڈیوز سے ہمیشہ تنقید کی زد میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی گزشتہ برس دفترخارجہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تنازع کھڑا ہوا تھا اس کے بعد کبھی سیاسی شخصیت اور کبھی کرکٹرز سے متعلق ان کی ٹوئٹس سامنے آتی رہتی ہیں۔حال ہی میں حریم شاہ کی ایک ٹویٹ سامنےآئی ہے جس میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرکےان کے ساتھ ویڈیو بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ’میں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار ہوں، کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟’۔ حریم شاہ کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار اوران کا خوب مذاق اُڑایا جا رہا ہے۔چند روز قبل ٹک ٹاک گرل نے ٹوئٹر پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ مجھے ایک مقبول ٹی وی چینل کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن 2020کی میزبانی کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

تازہ ترین