• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ افضل خان ایم پی سے نارتھ ویسٹ کےرہنمائوں کی تعزیت

بولٹن (ابرار حسین) برطانوی رکن پارلیمنٹ راجہ افضل خان کی والدہ کے انتقال پر نارتھ ویسٹ کے مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی رہنمائوں نے دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا ایک ایسا رشتہ ہے جس کا کوئی بھی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ تعزیت کرنے والوں میں رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی ،بولٹن کونسل کے کونسلرز چوہدری اختر زمان، مدثر دین، اسماعیل ابراہیم، راجہ محمد ایوب، راجہ محمد اقبال، خرم رئوف، کنزرویٹو مسلم فورم نارتھ ویسٹ کے چیئرمین راجہ محمد ادریس، مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری راجہ جلیل الرحمٰن، سابق کونسلر راجہ انصار حسین، کاروباری شخصیت راجہ افتخار احمد ایڈووکیٹ، علامہ مفتی نصیر اللہ نقشبندی، سابق سٹیزن ایڈوائس بیورو کونسلر شیخ محمد یاسین، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر بولٹن کے صدر راجہ محمد شفیق پوتا، پیپلزپارٹی بولٹن کے صدر چوہدری ندیم اقبال سمیلہ، سینئر نائب صدور شیخ یاسر رحیم، چوہدری شہباز احمد، علی رضا، تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کے سابق جنرل سیکرٹری نوید اختر بھٹی، راجہ ظفر اقبال، چوہدری بشیر رٹوی، سالار ممتاز احمد چشتی، پیپلز پارٹی نارتھ ویسٹ کے صدر حاجی گلزار خان، غزالہ خان، نصراللہ مغل، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ برطانیہ کے چیئرمین راجہ ریاض احمد بڑالوی، بلیک برن سے لیڈر آف دی کونسل چوہدری محمد خان، قاضی مطلوب حسین، خواجہ محمد لطیف، حاجی جاوید اقبال، کونسلر محمد ضمیر، کونسلر راجہ فریاد حسین، کونسلر پرویز اختر، راجہ افتخار احمد، پاکستان سے مانچسٹر قونصلیٹ کے سابق ویلفیئر اتاشی سیف الرحمٰن، سابق ویلفیئر اتاشی چوہدری عامر نثار اور دیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین