• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی لگائی جائے، آسٹریلین ماہر

کرکٹ گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی لگائی جائے، آسٹریلین ماہر 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا کے ماہرین نے کرکٹ کی گیند پر تھوک لگانے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ کورونا کی وجہ سے طبی ماہرین نے تھوک سے گیند چمکانے کو خطرناک قرار دے دیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق طبی ماہرین چاہتے ہیں کہ جب کرکٹ شروع ہو تو تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی عائد کی جائے۔موجودہ صورتحال کے بعدکرکٹ شروع ہوتی ہے تو قانون سازی کرنا ہو گی ۔ گیند پر تھوک لگانا یقینی طور پر خطرے کی بات ہے ۔ کرکٹ میں بولر روایتی انداز میں گیند کو چمکاتے ہیں۔اس طریقے سے وائرس پھیلنے کاخدشہ رہتا ہے ۔

تازہ ترین