• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک پر کام سست ہونے کی افواہیں بے بنیادہیں، عاصم باجوہ

سی پیک پر کام سست ہونے کی افواہیں بے بنیادہیں، عاصم باجوہ 


اسلام آباد(اے پی پی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سی پیک پرکام سست ہونے سے متعلق افواہیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں، حقیقت میں سی پیک پر تیزی سے کام جاری ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے فیز ٹو پر کام شروع ہونے والا ہے، سی پیک فیز ٹو میں چین اور پاکستان کے نجی شعبے حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو میں صنعت، زراعت، خوراک، سکیورٹی کے شعبوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک فیز ٹو میں سائنس و ٹیکنالوجی اور سیاحت پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔

تازہ ترین