• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، کریکشن کے بعد دوبارہ تیزی کا رجحان، 866 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کومارکیٹ میں مثبت رحجان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس میں 866 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے سرمایہ کاری مالیت 120ارب57کروڑ91لاکھ روپے بڑھ گئی۔ 78.40 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا ،جبکہ کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 19.62فیصدبڑھ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مالیاتی اداروں اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سےخریداری شروع کی گئی جس کے نتیجے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس31ہزار اور 32ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس32009پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا لیکن مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس866.03پوائنٹس کے اضافے سے 31837.30پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس بھی428.28پوائنٹس کے اضافے سے14146.20پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 455.44پوائنٹس کے اضافے سے 22647.97پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر 352کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے276کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ57کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب20 ارب 57 کروڑ 91لاکھ روپے کے اضافے 60کھرب 49ارب 95کروڑ 25لاکھ روپے ہوگئی جب کہ حصص کے لین دین کے لحاظ سے جمعرات کو کاروباری حجم 21کروڑ 65لاکھ13ہزار شیئرز رہا جو بدھ کے مقابلے میں3 کروڑ55 لاکھ 12ہزار شیئرز زائد ہے۔
تازہ ترین