• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں لاک ڈاؤن کے باوجود اسٹریٹ کرائم نہ رک سکے

کراچی میں لاک ڈاؤن کے باوجود اسٹریٹ کرائم نہ رک سکے 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں لاک ڈاون کے باوجود اسٹریٹ کرائم نہ رک سکے،شہر میں ناکہ بندیوں کے باوجود اسٹریٹ کرائم پر قابو نہ پایا جاسکا، 20 مارچ سے 7 اپریل تک 379 موبائل فون چھین لیے گئے، پولیس کے مطابق19 دنوں کی پولیس رپورٹ میں 16 دن لاک ڈاون کے شامل ہیں، 19 دن میں 31 موٹرسائیکلیں چھینی اور 1049 چوری ہوئیں، لاک ڈاون کے دوران شہر میں 3 گاڑیاں چھینی اور 28 چوری ہوئیں، پولیس کے مطابق لاک ڈاون میں بینک ڈکیتی اور سنگین جرائم کی کوئی واردات نہیں ہوئی، لاک ڈاون کے دنوں میں دکانوں پر ڈکیتیوں کی متعدد سی سی ٹی وی سامنے آئیں۔

تازہ ترین