• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کورونا کنٹرول کرنے میں ناکام ، لاک ڈائون سے ہر طبقہ متاثر ہے

پشاور(نیوزرپورٹر) سابق صدر پشاور ہائیکورٹ بار ارباب عثمان ایڈووکیٹ اور اسلامک لائرز موومنٹ ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر ایڈووکیٹ فقیر اللہ اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اپنے تمام تر مشینری کے ساتھ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے جسکی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیل گئی ہے لاک ڈائون کی وجہ سے ہر طبقے کے لوگ متاثر ہورہے ہیں اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس صورتحال میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں وہ ناکافی ہیں حکومت نے لاک ڈائون کیا جسکی وجہ سے مزدور طبقے کو سخت مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس وقت حکومت کی کارگردگی صفر ہے اور میڈیا میں بیانات کی حد تک ہے جس پر عوام نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے انہوں خبردار کیا کہ اگر حکومت اس صورتحال میں مزید خاموش رہی اور متاثر طبقوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا تو خدشہ ہے کہ غریب اور متاثر لوگ لاک ڈائون کی پرواہ کئے بغیر سڑکوں پر نکل آئینگے جس کو کنٹرول کرنا حکومت کے لیے مشکل ہوگا انہوں اپیل کی حکومت اس صورتحال میں عملی اقدامات کرے اور متاثر لوگوں کو ریلیف دے اور وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔
تازہ ترین