• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ : آج دوپہر 12 سے ساڑھے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن


سندھ میں آج دوپہر 12 سے ساڑھے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق شہریوں کو آنے جانے اور کسی قسم کے مذہبی اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں صوبائی حکومت 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن ایک ہفتے مزید بڑھانا چاہتی ہے۔ تعمیراتی شعبے کو کام کرنے کی اجازت دینے سے وبا پھیلنے کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باوجود شہر میں اسٹریٹ کرائم نہ رک سکے۔

پولیس اہلکاروں کی لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے متعلق ڈیوٹی کے باعث اس دوران گھروں سے ضرورت کے تحت نکلنے والے شہری رہزنوں کے رحم و کرم پر ہیں۔

تازہ ترین