• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی نے گھر کی پسندیدہ جگہ سیٹ کرلی اور مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نیمل کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ گھر کی وہ مخصوص جگہ اپنی پسندیدہ چیزوں سے سیٹ کررہی ہیں۔


ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نیمل خاور نے لکھا کہ گھر وہ جگہ ہے کہ جہاں آپ دل و جان سے رہنا چاہتے ہیں ، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہم سب کا ہی گھر میں ایک کونا ایسا ہوتا ہے جو آپ کو از حد عزیز ہو اور وہی کونے آپ کو گھر میں گھر والے احساسات جگانے میں معاون ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہی پسندیدہ کارنرز یا کونے گھر میں ہمیں خوشی پہنچانے کا سبب بھی بنتے ہیں۔

نیمل نے اپنے مداحوں سے ان کے گھر کا بہترین کارنر بھی شیئر کرنے کا کہا اور بتایا کہ یہ دیکھ کر انہیں خوشی ہوگی۔

انہوں نے مداحوں کو ہیش ٹیگ ’AtHome‘ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرنے کا کہا۔

تازہ ترین